وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی ملاقات

17

 اسلام آباد ،۲۵ مئی (اے پی پی ):وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی ملاقات ہوئی ۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے وزیر اعظم کو الیکٹرانک وٹنگ مشینز کے استعمال کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ وزارت کی طرف سے شروع ہونے والے نئے منصوبوں پر بھی وزیر اعظم کو بریف کیا گیا۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے حکومت کی معاشی بہتری کے لیے اقدامات اور مثبت معاشی اعشاریوں کے حصول پر وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی۔