وزیر اعظم عمران خان سے پنجاب ،  خیبر پختونخوا اور  گلگت بلتستان کے وزرا اعلی کی  ملاقات،مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال

41

اسلام آباد۔25مئی  (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے منگل کو یہاں ملاقت کی  اور مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے وزیراعظم سے ملاقات کی ،انہوں نےملاقات میں متعلقہ صوبوں کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔