پشاور، 19مئی(اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان نے شاہی بالا، ریگی للمہ پشاور میںصنعتی ورکرز کیلئے کم لاگت فیملی فلیٹس کا افتتاح کر دیا ۔منصوبے کے تحت 2056 رجسٹرڈ ورکرز میں فیملی فلیٹس تقسیم کئے جائیں گے۔ تین فیصد کوٹہ بیواؤں جبکہ دو فیصد کوٹہ معذور افراد کے لیے مختص کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے کمپلیکس میں سکول کی عمارت کا بھی افتتاح کیا، اسکول کی عمارت تیس کلاس رومز ، ایک لائبریری ، چار لیبارٹریوں اور ایک کھیل کے میدان پر مشتمل ہے ۔