وزیر اعلیٰ محمود خان کا صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا اعلان

34

پشاور، 26 مئی(اے پی پی): خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اور احسن اقدام اٹھا لیا جسکے تحت وزیر اعلیٰ محمود خان نے صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں  25 فیصد اضافے کا  اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے اس بات کا اعلان وزیراعلی ہاؤس پشاور میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس اضافے کا اطلاق کا یکم جون سے ہوگا جبکہ اس کے علاؤہ آئندہ بجٹ میں بھی ملازمین کو ایڈہاک ریلیف دیں گے۔

محمود خان نے کہا کہ مشکل مالی حالات کے باوجود صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر رہے ہیں کیونکہ صوبائی حکومت ملازمین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے۔

اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش، وزیر خزانہ تیمور جھگڑا اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔