وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع نارووال میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور فعال بنا نے کا فیصلہ

29

نارووال،26 مئی ( اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع نارووال میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور فعال بنا نے کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن  نے ایڈمنسٹریٹرز میونسپل و ٹاؤن کمیٹیز، چیف آفیسرز تحصیل کونسلز و میو نسپل کمیٹیز اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو متعلقہ علا قوں میں صفائی ستھرائی، سیوریج کے معاملات، سٹریٹ لائٹس، سٹرکوں کے کنارے موجود درختوں کی کا ٹ چھا نٹ، پودوں اور گرین بیلٹس کی دیکھ بھا ل، پارکس، چوکوں کی خو بصورتی، وال چاکنگ کے خاتمہ، سٹرکوں کے اطراف میں مو جود عمارتی میٹریل، مٹی کے ملبہ جات، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی، تجاوزات کے خاتمہ، مین ہولز سیفٹی اور دیگر امور سے متعلق ڈیو ٹیاں تفویض کر دیں۔ایس این اے فوکل پر سن مقرر۔”خدمت آپ کی دہلیز پر“پرو گرام کے تحت جاری سرگرمیاں با قاعدگی سے متعلقہ ایپ پر اپ لوڈ کر نے کی ہدایت کر دی۔گزشتہ روز اس حوالہ سے منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے متنبہ کیا کہ اس حوالہ سے کسی قسم کی سستی،کا ہلی اور غفلت برداشت نہیں کی جا ئے گی۔انہوں نے کہا کہ بوگس اورکاغذی کاروائیوں کو کسی صورت بر داشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیرا علیٰ پنجاب کے اس انقلا بی پروگرام کا بنیادی مقصد شہریوں کو میونسپل سروسز اور مختلف روزمر ہ امور کی دیگر خدمات کو با قاعدگی سے یقینی بنا نا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ہفتہ وار شیڈول جاری کیا جا ئے گا اور بائی نیم افسران و اہلکا ران کی ڈیوٹیاں لگائی جا ئیں گی۔جملہ افسران اس حوالہ سے جاری سرگرمیوں کی تفصیل بمعہ تصاویر بر وقت اور تاریخ کے ساتھ ایس این اے کو بھجوائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ ایک خصوصی مہم ہے جس میں بہترین خدمات سرانجام دینے والے افسران اور اہلکاران کی حوصلہ افزائی کو ممکن بنا یا جائے گا اور ناقص کارکردگی پر بلا امتیاز انضبا طی کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے مزید کہا کہ جاری کر دہ ہفتہ وار شیڈول پر عملدرآمد کی مانیٹر نگ کیلئے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں جبکہ سپیشل برانچ سمیت دیگر اداروں سے بھی رپورٹ لیں گے۔انہوں نے توقع ظا ہر کی کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ مہم کے دوران متعلقہ متعین کر دہ افسران و اہلکاران بہترین کا رکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور وہ اپنی تما م تر توانائیاں اور صلا حتیں برؤئے کارلائیں گے-