وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر”انوسٹر ہیلپ لائن“ کے قیام کے لئے قائم کردہ انٹر ا ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کا صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم کی زیر صدارت پہلا اجلاس منعقد

39

لاہور28مئی (اے پی پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر”انوسٹر ہیلپ لائن“ کے قیام کے لئے قائم کردہ انٹر ا ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کا صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم کی زیر صدارت پہلا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں ”انوسٹر ہیلپ لائن“کو حتمی شکل دی گئی چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر ارفع اقبال نے”انوسٹر ہیلپ لائن“ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں  گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے تیار کردہ انوسٹر ہیلپ لائن کا جلد افتتاح کریں گے۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ میں انوسٹرہیلپ لائن“کا قیام سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بڑا اقدام ہے۔      ”انوسٹرہیلپ لائن“ کے ذریعے بزنس کمیونٹی کو بزنس رجسٹریشن، شکایات کے ازالے، مسائل کے حل اور کاروبار کے لئے معلومات ملیں گی۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ آن لائن پورٹل اور ٹیلی فون پر درج ہونے والی بزنس کمیونٹی کی شکایات کے ازالہ کا میکانزم بنالیا گیا ہے۔