اسلام آباد،17مئی(اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پیر کو یہاں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربعی نے ملاقات کی ہے جس دوران فلسطینی سفیر نے فلسطین کے بارے میں پاکستان کی مستقل حمایت اور ثابت قدمی پر اظہار تشکر کیا ہے۔ انہوں نے فلسطین کی موجودہ صورتحال اور اسکے تحفظ کے لئے عالمی برادری کو شامل کرنے کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔
فلسطینی سفیر نے وزیر خارجہ کو فلسطین کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد اقصی میں معصوم نمازیوں کے خلاف اسرائیلی فورسز کے تشدد کی شدید مذمت کی۔