لاہور،26مئی(اے پی پی):وفاقی وزیر ریلویز محمد اعظم خان سواتی نے لاہور تا ساہیوال سیکشن کی ونڈو ٹریلنگ انسپیکشن کی اور ٹریک کی حالت سمیت گیج اور الائنمنٹ کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر ریلویز نے سیکشن پر مسافروں کیلئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور سٹیشنز کی حالت، آپریشنل سسٹم سمیت آمدنی کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ٹریک کی مینٹینیس سمیت گینگز کی ورکنگ بھی چیک کی اور کوٹ لکھٹ سٹیشن کے قریب گیٹ نمبر 41 کو خصوصی چیک کیا گیا۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے ونڈو ٹریلنگ انسپیکشن کے دوران رائیونڈ سٹیشن کا بھی دورہ کیا۔ ڈی ایس ریلوے لاہور محمد ناصر خلیلی نے وفاقی وزیر کو لاہور تا ساہیوال سیکشن اور رائیونڈ سٹیشن کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ بھی دی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر ریلویز محمد اعظم خان سواتی نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے ریلوے میں بہت سے اقدمات کر رہے ہیں،پہلے ہم ریلوے کو نقصان سے نکالیں گے اورفریٹ پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔