اوکاڑہ،26مئی(اےپی پی): وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ریلوے اسٹیشن پر بلڈنگ اور انتظامات کا جائزہ لیااورریلوے ٹریک کی انسپکشن کی۔ اسپیشل ٹرین کے ذریعے اوکاڑہ پہنچے وزیر ریلوے نے اسٹیشن بلڈنگ کا استعمال باقاعدہ نہ ہونے پر ناگواری کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں محکمہ ریلوے کو بے دردی سے لوٹا، قوم کے ٹیکسوں کی رقوم کا ضیاع کرکے ایسی عمارتیں بنائی گئیں جن کا ریلوے آمدن بڑھانے میں کوئی کردار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمارتیں دیکھ کر دل دکھ رہا ہے، دل کرتا ہے ان عمارتوں کو کسی یونیورسٹی یا تعلیمی اداروں کے حوالے کر دیا جائے۔
اس دوران میڈیا نے آٹھ سال سے بند ریلوے کراسنگ کھولنے اسٹیشن کی مارکیٹ کرایہ پر دینے کے لیے ریزرو پرائس کم کرنے پلیٹ فارم نمبر ایک سے دو تک جانے کے لیے پل تعمیر کرنے اور دیگر مسائل حل کرنے کی جانب توجہ مبذول کروائی جس پر وفاقی وزیر نے مسائل فوری حل کرنے کا یقین دلایا کروائی۔