اسلام آباد,26مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بدھ کو کامسٹیک سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔کوآرڈینیٹر جنرل نے وفاقی وزیر کو کامسٹیک کے قیام، اہداف اور مقاصد ، ماضی کی کامیابیوں ، موجودہ پروگراموں اور مستقبل کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔وفاقی وزیر نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے امت کی معاشرتی و معاشی ترقی کے لئے وضع کردہ کامسٹیک کی موجودہ کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کی تعریف کی۔ کامسٹک کا قیام 1981 میں ، مکہ مکرمہ میں ، تیسرے او آئی سی سربراہی اجلاس کے دوران عمل میں آیا تھا۔ کامسٹیک کے چیئرمین صدرپاکستان اور کو چیئرمین وزیراعظم ہیں-ا