پاراچنار، یکم مئی (اے پی پی ):ملک کے دیگر حصوں کے طرح پاراچنار میں کورنا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لاک ڈاؤن ہے اور تمام تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ شہر میں ہجوم دوسرے دنوں کے نسبت کم ہے۔
پاراچنار میں علماء کرام کے مساجد اور محکمہ صحت کے بار بار اعلانات پر 95فیصد عوام نے لاک ڈاؤن پر عمل کیا۔ لاک ڈاؤن میں اشیاء خوردو نوش اور میڈیکل سٹور کھلے ہیں۔