پاکستان ،ازبکستان کیساتھ اپنے برادارانہ اور دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے: اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر

25

اسلام آباد ، 31 مئی (اے پی پی ): اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے کہا ہے کہ پاکستان ،ازبکستان کیساتھ اپنے    برادارانہ اور دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ای سی او پارلیمانی تنظیم ممبر ممالک میں رابطوں کو فروغ دینے اور ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار  انہوں نے  ازبکستان کے اسپیکر  سے  ملاقات  کے دوران گفتگو کرتے  ہوئے کیا ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور ای سی او ممالک کی ہونے والی پارلیمانی کانفرنس پر تبادلہ خیال  کیا گیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر نے ازبکستان کے اسپیکر  کانفرنس میں شرکت کے لیے  پاکستان آمد پر اُن کا  شکریہ ادا کیا،دونوں اسپیکرز کا  ای سی او پارلیمانی تنظیم کو مزید فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر  ازبک اسپیکر  نے کہا کہ ای سی او پارلیمانی تعاون تنظیم ممبر ممالک میں عوامی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

ازبکستان کے اسپیکر نے کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت دینے پر اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔