پاکستان نے فلسطین مخالف اسرائیلی مظالم کو رکوانے میں بہت اہم کردار ادا کیا، فواد چوہدری

20

اسلام آباد،21 مئی (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے فلسطین مخالف اسرائیلی مظالم کو رکوانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ۔

جمعہ کے روز  کے روز غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کا فلسطین سے متعلق مؤقف بڑا واضح ہے۔ پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

پاکستان نے امت مسلمہ کے بڑے ممالک اور کئی دوسرے ممالک کے ساتھ اسرائیل کی نہتے فلسطینوں کے خلاف جارحیت کو رکوانے میں بات چیت کی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان قائداعظم محمد علی جناح کے موقف کی تائید کرتے ہیں اور اسرائیل کی حثیت کو تسلیم نہیں کرتے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی مذہب کے مخالف نہیں لیکن بہت سی طاقتیں فلسطین اور کشمیر کا مسلۂ حل نہیں ہونے دے رہیں ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم بھارت سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن انڈیا کو کشمیر کی پرانی حیثیت واپس کرنا ہو گی، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ۔