پاکستان ٹیلی ویڑن کارپوریشن کوئٹہ مرکز کے عملے کو کرونا ویکسینیشن کی آخری ڈوز لگا لی  گئی

32

کوئٹہ، 31 مئی (اے پی پی): حکومت بلوچستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت نے پاکستان ٹیلی ویڑن کارپوریشن کوئٹہ مرکز کے کارکنوں اور آرٹسٹوں کو کرونا ویکسینیشن کی دوسری اور آخری ڈوز آج مکمل کرلی۔

 اس موقع پر جنرل مینیجر پی ٹی وی کوئٹہ مرکز محمد ایوب بابئی نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویڑن کارپوریشن بحثیت قومی چینل کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے نہ صرف ملک کے عوام میں شعور آگاہی اجاگر کرنے کا قومی فریضہ بخوبی سرانجام دے رہا ہے بلکہ پی ٹی وی اپنے عملے اور آرٹسٹوں کو اس موذی وائرس سے بچاو کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ خواہشمند کارکنوں اور آرٹسٹوں کو کرونا ویکسینیشن کی فراہمی کو بھی یقینی بنارہا ہے اور اس حوالے سے حکومت بلوچستان، محکمہ صحت کے ساتھ پی ٹی وی کوئٹہ مرکز کا شعبہ نیوز کی خدمات قابل تحسین ہے۔