اسلام آباد، 19مئی(اے پی پی):سال 2021 پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔
پاکستان اور چین کے مابین ستر سال کی لازوال اور بے مثال دو طرفہ دوستی اور مضبوط سفارتی تعلقات سبھی موسموں میں مضبوط سے مضبوط تر ہوتی گئی ہے، پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری باہمی اعتماد ، احترام اور خیر سگالی کی بنیاد پر قائم ہے،جس کا آغاز اکیس مئی 1951 میں ہوا۔