پولیس اورریسکیو 1122  ڈسٹرکٹ سکاؤٹ ایسوسی ایشن ملتان کاحادثات سےبچاؤکےلیےآگاہی پروگرام اورواک

43

ملتان، 18 مئی (اے پی پی): ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122  ڈسٹرکٹ سکاؤٹ ایسوسی ایشن ملتان کا حادثات سے بچاؤ کے لیے ایک آگاہی پروگرام اور واک  منگل کو منعقد کی گئی جسمیں چیف ٹریفک آفیسر ملتان جناب جلیل عمران ٹریفک آفیسر سہیل ریسکیو 1122 کے انچارج ارشد  ڈسٹرکٹ سکاؤٹ سیکرٹری ملک محمد شریف ڈسٹرکٹ سکاؤٹس کوارڈینیٹر محمد اشفاق انصاری اور سکاؤٹس نے شرکت کی اور ون ویلنگ کے نقصانات اور ہیلمنٹ کےاستعمال کے فوائد بارے میں بتایا گیا اور آخر میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔