پولیس فورس کو عوامی پذیرائی حاصل کرنے کیلئے کرائم فائٹنگ کے ساتھ اپنے  اخلاق کو بہتر کرنا ہوگا: آئی جی پنجاب

28

ملتان، 25 مئی ( اےپی پی): انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس انعام غنی نے کہا ہے کہ پولیس فورس کو عوامی پذیرائی حاصل کرنے کیلئے کرائم فائٹنگ کے ساتھ اپنے  اخلاق کو بہتر کرنا ہوگا اور عام آدمی کو یہ احساس دلانا ہوگا کہ یہ فورس انکے تحفظ اور ظالم کی سرکوبی کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں برس تمام بجٹ تھانوں کی اپ گریڈیشن پر خرچ کئے جائیں گے۔انعام غنی نے کہاکہ پولیس ویلفیر مراکز کے قیام کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے جبکہ پولیس خدمت مراکز میں عوام کے ساتھ پولیس جوانوں کو بھی ریلیف ملے گا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان آمد پر پولیس لائن میں بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران میں نقد انعامات اور سرٹیفیکٹ تقیسم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آئی جی کی ملتان آمد پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان اور آر پی او سید خرم شاہ نے انکا استقبال کیا۔آئی پنجاب کی پولیس لائن میں آمد کے موقع پر چاک و  دستے نے شاندار سلامی بھی یپش کی۔تقریب میں جنوبی پنجاب پولیس کی کمانڈ اور شھداء پولیس کی فیلیمز ںے بھی شرکت کی۔

انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ پنجاب پولیس جرائم کیخلاف جنگ کے ساتھ کرونا  سمیت ہر محاذ پر ڈٹی ہوئی ہے۔ عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے زندگیاں قربان کرنے والے جوان محکمے کا فخر ہیں۔انعام غنی نے کہا کہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے بطور فورس مزید محنت اور لگن کی ضرورت ہے۔مقدمہ درج نہ کرنا مجرم کی مدد اور حوصلہ دینے  کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ونگ کے ساتھ تفتیش کے شعبے کو بھی مستحکم دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اچھے تفتیشی افسران کی حوصلہ افزائی ہی پولیس کارکردگی میں اضافہ کرسکتی ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی کیلئے ڈٹے رہنا ہی بہتیرن پولیس افسر کی نشانی ہے۔انعام غنی نے کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس آفس کے قیام سے عوام کو انکی دہلیز پر انصاف فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے اب جنوبی پنجاب پولیس سسٹم کو مزید اختیارات اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ بطور کمانڈر ہر پولیس جوان سے مظلوم کی مدد اور ظالم کے احتساب کی توقع رکھتا ہوں۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس امن و امان کے بہترین نتائج دینے کیلئے کوشاں ہے۔آئی جی کے وژن کے تحت تھانہ سطح پر اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔بہترین کارکردگی پر فورس کی حوصلہ افزائی اور انعامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر سی پی او منیر مسعود مارتھ کی جانب سے امن و امان پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔