ملتان، 30مئی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر بسوں کی فٹنس کے حوالے سے چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔فٹنس کے معیار پر پورا نہ اترنے پر7 بسوں کو بند کردیا گیا ہے۔کاروائی سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن،ایس پی موٹر وے اینڈ ہائی وے اور ٹرانسپورٹ ڈیپا رٹمنٹ کے افسران نے کی۔
سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے بتایا کہ انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم کے ذریعے بسوں کو چیک کیا گیا، بسوں کی بریک، الائنمنٹ، سسپنشن، ٹائرز ،ہیڈ لائٹس،دھواں دینے اور انجن کے آواز کی چیکنگ کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور ڈرائیورز کے لائسنس بھی چیک کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے حادثات کی روک تھام کے لئے بسوں کی مکمل چیکنگ کی ہدایت کی ہے،فٹنس کے معیار پورا نہ اترنے والی گاڑیوں کو روڈ پر نہیں آنے دیا جائے گا۔