جیکب آباد، 11 مئی (اے پی پی): ،ڈی آئی جی قتل کے مقدمے کا مرکزی ملزم کلاشنکوف اور 25 راؤنڈز سمیت سندھ بلوچستان کی سرحدی علاقے سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سی آئی اے جیکب آباد پولیس نے سندھ بلوچستان کی سرحدی علاقے بھٹی لاڑو کے مقام پر کاروائی کرتے ہوئے شہید ڈی آئی جی عزیز بلو قتل کیس کا مرکزی ملزم بخت علی جکھرانی کو بغیر لائیسنس کلاشنکوف اور 25 رائونڈز سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار ملزم پہ قتل، پولیس مقابلے سمیت 15 سے زائد سندھ اور بلوچستان کے مختلف تھانوں پر مقدمے درج ہیں، ملزم پر سندھ حکومت نے 10 لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا۔