ملتان، 03 مئی (اے پی پی): کرونا آگاہی مہم سٹی ٹریفک پولیس آفیسر جلیل عمران غلزئی اور ڈسٹرکٹ سکاؤٹ ایسوسی ایشن کی سرپرستی میں ڈسٹرکٹ سکاؤٹ سیکرٹری ملک محمد شریف، ڈسٹرکٹ سکاؤٹ کوآرڈینیٹر محمد اشفاق انصاری اور ڈسٹرکٹ سکاؤٹ لیڈر محمد اقبال کی زیر نگرانی شروع ہوئی۔
سکاؤٹس نے کہا کہ کرونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک صورت اختیار کر چکی ہے اس صورتحال کے پیش نظر آج بروز سوموار کچہری چوک پر کرونا آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا اور عام لوگوں میں فیس ماسک تقسیم کیے جسمیں ڈسٹرکٹ سکاؤٹ ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے بھی فری ماسک تقسیم کیے گئے۔