کرک؛ فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین نے پیدل مارچ کیا

24

کرک، 21مئی(اے پی پی):اسرائیلی مظالم اور بیت المقدس پر حملے کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر قیادت کرک شہر میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے پیر اودین شاہ مسجد سے ریلی روانہ کی جسکی قیادت امیر جماعت اسلامی محمد ظہور اور جمیعت ف کے امیر مولانا میرزاقیم کررھے تھے، ریلی میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،مظاہرین نے پیدل مارچ کرتے ھوئے صدام چوک کو بلاک کرکے جلسے کی شکل اختیار کرلی۔

 جلسہ سے امیر جماعت اسلامی محمد ظہور امیر جمیعت ف مولانا میرزاقیم، سابق ایم این اے مولانا شاہ عبد العزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا جہاد ہی علاج ہے جبکہ صرف مذمتی بیانات سے نہ کشمیر آزاد ھوا اور نہ ہی فلسطین کے مظلوموں کی مدد ہوسکے گی ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت اعلان کریں لاکھوں نوجوانان جہاد کے لئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ حماس مجاہدین کی مزاحمت نے اسرائیل کو ناکو چنے چھپا دیئے اور جنگ بندی پر مجبور کردیا ہے۔