کمشنر ملتان کا وزیراعظم سیٹزن پورٹل پر آئی شکایات کو مقررہ مدت میں حل نہ کرنے والے محکموں پر برہمی کا اظہار

20

ملتان،24 مئی(اے پی پی):کمشنر جاوید اختر محمود نے وزیراعظم سیٹزن پورٹل پر آئی شکایات کو مقررہ مدت میں حل نہ کرنے والے محکموں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت وزیراعظم سیٹزن پورٹل بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ کمشنر کا شکایات کو مقررہ مدت میں حل نہ کرنے والے محکموں پر برہمی کا اظہار کیا اور شکایات کا بروقت ازالہ نہ کرنے والے افسران کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔

 کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ وزیر اعظم پورٹل فلاحی ریاست کی جانب عملی قدم ہے اور شکایت سیل پر وزیر اعظم عمران خان کی کڑی نظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے کام کریں ۔انہوں  نے وزیراعظم سیٹزن پورٹل پر آئی شکایت کے حل کیلئے 3 روز کی ڈیڈ لائن دی۔