کوروناوائرس کےپیش نظرایس اوپیزکی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں،ڈپٹی کمشنرگھوٹکی محمدعثمان عبدﷲ

24

گھوٹکی، 03 مئی (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبدﷲ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں، تمام کاروباری حضرات و دوکاندار ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں، ضلعی انتظامیہ کو سخت کارروائیاں کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبدﷲ  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لوگ احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کریں گے تو کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے اس لئے لوگوں کو چاہیے کہ وہ خود کو اور اپنے پیاروں کو اس جان لیوا وائرس سے بچانے کے لئے ماسک کے استعمال سمیت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، انہوں نے کہا کہ تمام کاروباری حضرات و دوکاندار گاہکوں کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بناکر ایس او پیز پر مکمل عمل  کریں بصورت دیگر ان پر نہ صرف بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے بلکہ دوکانیں بھی سیل کردیں جائیں گی اس لئے کاروباری لوگوں کو چاہیے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو سخت کارروائیاں کرنے پر مجبور مت کریں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کوئی سمجوتہ نہیں کریں گے. انہوں نے مزید کہا ہے کہ لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے، ماسک کا استعمال ہم سب کے فائدے میں ہے اس لئے معاشرے کے باشعور افراد کو بھی چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی آگہی دیں.

دوسری جانب اوباڑو میں اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو محمد آصف جونیجو نے مین  بازار، سبحان الله شاپنگ سینٹر و دیگر بازاروں کا اور شاپنگ مالز کا اچانگ دورہ کیا کیا، اس موقع پر کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی دوکانداروں  خلاف کاروائی کرتے ہوئے 500 روپیہ فی دکان جرمانہ کے علاوہ 12 درجن سے زائد دُکانیں سیل کردی گئیں اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹی ایم او اوباڑو عاشق علی کلہوڑو بھی موجود تھے جنہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو محمد آصف جونیجو کے احکامات پر عوام میں مفت ماسک بھی تقسیم کئے اور کورونا کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کر نے پر زور دیا۔