کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود صحافی برادری نے اپنی زمہ داری احسن انداز سے نبھائی عوامی خدمت پر صحافی مبارکباد کے مستحق ہیں: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی

14

کوئٹہ، 03 مئی (اے پی پی ): ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا یوم صحافت پر تمام صحافیوں  کومبارکباد دیتاہوں عوامی خدمت پر صحافی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ کوئٹہ آفیسر کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود صحافی برادری نے اپنی زمہ داری احسن انداز سے نبھائی ہم باربار عوام سے اپیل کررہے ہیں کہ کورونا تھم نہیں رہا آپ گھروں میں تھم جائے۔کورونا کی پھیلاو 20 فیصد تک پہنچ گئی ایک ماہ پہلے صرف 1.5 تھی بلوچستان میں کورونا کی مجموعی کیسز میں 80% فیصد کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کے تحت جہاں بھی 5 سے زائد افراد جمع ہونگے کارروائی کرینگے گزشتہ روز سمارٹ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے2250 سے دکانوں کو بند 187کو سیل کردیا گیا ہے_این سی او سی نے جلوسوں پر پابندی  لگادی ہیں جس کے باعث صوبے بھر میں کورونا کے پھیلاو کے پیش نظر یوم علی کے جلوسوں پر پابندی لگادی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ 40ہزار ویکسین موجود ہے مزید بھی وفاق کی جانب سے پہنچ جائے گے اور ویکسین کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں میری عوام سے گزارش ہے کہ وہ کرونا سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن لگوائی ۔