کورونا وبا ایک خطرناک صورت حال اختیار کر چکی ہے۔لوگوں کو چاہیے کہ اس وبا سے بچنے کے لیے سماجی فاصلہ رکھیں:شہری

41

سیالکوٹ12,مئی(اے پی پی):سیالکوٹ کے شہریوں نے اے پی پی  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کورونا وبا ایک خطرناک صورت حال اختیار کر چکی ہے۔لوگوں کو چاہیے کہ اس وبا سے بچنے کے لیے سماجی فاصلہ رکھیں، ہاتھوں کو بار بار دھویں،  گھر رہیں  اور حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔شہریوں کا کہنا تھا کہ زندگی اللہ تعالٰی کی نعمت ہے اور کورونا اس وقت زندگی کا سب سے بڑا دشمن بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ  اس وبا سے خود بھی بچیں اور اپنے پیاروں کو بھی محفوظ رکھیں۔