گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹ رئیر ایڈمرل جواد احمد  کی  ملاقات

19

کوئٹہ، 31 مئی (اے پی پی ): گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹ رئیر ایڈمرل جواد احمد نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی ۔اس موقع پر بلوچستان کے ساحلی علاقوں کی ترقی اور سمندری تجارت کے حوالے سے نئے امکانات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں شخصیات کے درمیان یادگاری شیلڈز کا بھی تبادلہ ہوا۔