کراچی، 28 مئی(اے پی پی) : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان میں تعینات ڈنمارک کی سفیر سے گورنر ہا ﺅس میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیااو اقتصادی ، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا بھی عزم کیا ، ملاقات میں Lis Rosenholm کا کہنا تھا کہ ڈنمارک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے مابین موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئیے اقدامات کر رہے ہیں، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسما عیل کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو سراہتا ہے اور مستقبل میں دونوں ممالک کے مابین مشترکہ منصوبوں کے لئے حوصلہ افزائی کرے گا ، گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت گڈ گورننس کو فروغ دینے، بدعنوانیوں پر قابو پانے، ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور معیشت کی بحالی کے لئے مالی نظم و ضبط اور دیگر مالی اقدامات متعارف کروانے کے لئے پرعزم ہے،ملاقات میں ڈنمارک کی سفیر نے وزیر اعظم کے ویژن کے تحت شروع کیے گئے کلین گرین پاکستان پروگرام کے لئے مختلف گرین پروجیکٹس کو سراہا جن میں خاص طور پر دنیا کا سب سے بڑا 10 بلین ٹری پلانٹیشن سونامی پروگرام اور سبز معاشی بحالی کے اقدام شامل ہیں۔