گھوٹکی میں پولیس کی جانب سے موچی موہن لال کی بازیابی

20

گھوٹکی، 12 مئی (اے پی پی): گھوٹکی میں پولیس کی جانب سے موچی موہن لال کی بازیابی پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے  ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل کو فون کر کے  کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی۔  حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مغوی موہن لال کی بازیابی میں ایس ایس پی عمر طفیل اور ان کی ٹیم کا اہم کردار رہا، ایسے بہادر افسران سے امید ہے کہ سندھ سے ڈاکو راج کا خاتمہ یقینی بنائیں گے اور کہا  ایس ایس پی عمر طفیل علاقے میں امن امان کے لیے مزید بہتر کردار ادا کریں گے۔

ایس ایس پی عمر طفیل کے مطابق  رونتی کے کچے علاقے میں ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین مقابلے کے  بعد  دو روز قبل اغوا کیا گیا مغوی موچی موہن لال کو  بحفاظت بازیاب کرالیا گیا  اور دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔ ڈاکوؤں نے مغوی کی بازیابی کے لئے 50 لاکھ تاوان طلب کیا تھا اور ڈاکوؤں نے مغوی پر تشدد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔

حلیم عادل شیخ نےمغوی موہن لعل کے اہل خانہ کو بھی مبارکباد دی۔