ہرنائی؛اسسٹنٹ کمشنر ویندر لعل کا پرانے زنانہ ہسپتال  کا دورہ ،  ای پی آئی سینٹر میں کورونا ویکسین لگائی

35

ہرنائی، 24 مئی(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ویندر لعل نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکڑ مظفرشاہ کے ہمراہ پرانے زنانہ ہسپتال  کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پرانے ہسپتال میں موجود میڈیسن سٹور،گائننی وارڈ، زنانہ اوپی ڈی، ایم این سی ایچ اور ای پی آئی سینٹرکا دورہ کیا۔

انہوں نے ای پی آئی سینٹر میں کورونا ویکسین لگائی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورناویکسی نیشن کے عمل کو تیز کیا جائے، عالمی وباء سے ٹمٹنے کےلئے عوام کا تعاون ناگزیرہے، میڈیا اور سول سوسائٹی آگاہی پھیلانے کےلئے آگےآئیں۔

 انہوں نے کہا کہ معاشرے میں میڈیا کا کلیدی کردار اور اہم رول ہے وہ عوام میں اس خطرناک صورتحال کے حوالے سے شعوراورآگاہی فراہم کریں۔ اسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ اس عالمی وباء سے بچنے کیلئے کورنا ویکسین ویکسین لگائیں تاکہ وہ خود بھی اس وبائی مرض سے بچے اور دوسرں کو بھی بچا سکیں۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکڑ محمد شاہ ،پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے مسعودخان ،ڈی ایس وی غلام فاروق بھی موجودتھے۔