ہری پور؛ تربیلا ڈیم کے ٹنل نمبر5 کے ساتھ ملحقہ پہاڑی میں   لگی   آگ  پر قابو  پالیا  گیا

32

ہری پور، 29 مئی   ( اے پی پی ): تربیلا ڈیم کے ٹنل نمبر5 کے ساتھ ملحقہ پہاڑی سلسلہ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ،آگ نے وسیع رقبہ پر موجود پہاڑی سلسلہ کو اپنی لپٹ میں لے لیا ۔ تربیلا ڈیم کی چار فائربریگیڈر کی گاڑیوں اور دو 1122کی فائربریگیڈر کی گاڑیوں نے 17 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

آگ سے تربیلا ڈیم کے پہاڑی سلسلہ پر موجود دو دیہات ککڑ چوا اور گڑھی میرا تک آگ کو پھیلنے سے پہلا ہی کنٹرول کر لیا گیا جبکہ پہاڑی سلسلہ پر موجود 5 سو کے وی کی ہیوی ٹرانسمشن لائن  بھی محفوظ رہی ہیں جبکہ پہاڑی سلسلہ پر موجود جنگلات وسیع رقبہ پر جل گئے ہیں ، آگ سے قریبی پر دھواں کے بادل چھا گئے۔ آگ سے بڑی تعداد میں جنگلی جانور بھی ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

 واضح رہے کہ ہر سال تربیلا ڈیم کے پہاڑیوں پر خوفناک آگ بھڑک جاتی ہے جس سے جنگلات بھی تباہ ہو جاتے ہیں مگر ابھی تک اس کی تحقیقات نہیں کی گئیں کہ آگ کیسے لگ جاتی ہے اور کون لوگ ملوث ہیں ۔