ہری پور،08مئی( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر مغیث ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق 8 مئی سے 16 مئی تک ضلع بھر میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے،لاک ڈاون کے دوران عوام اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھیں،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا ہے ۔ڈی سی مغیث ثناء اللہ نے ضلع ہری پور کے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عید سادگی سے منائیں، خود کو گھروں تک محدود رکھیں اور اپنے آپ اور اپنی فیملیز کو کورونا وائرس سے بچائیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سیاحتی و تفریحی مقامات کو بند کر دیا گیا ہے، لہٰذا میری سب شہریوں سے اپیل ہے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں تاکہ اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے، اس وائرس کی روک تھام کے لئے سب کو اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔