اسلام آباد ،11 مئی (اے پی پی )؛وزیراعظم نے کہاکہ ان کی شکایت کا جائزہ لیاجائےگا۔ غیر ملکی سفارتخانوں اور ہمارے دفتر خارجہ نے کشمیرکے حوالے سے سفارتکاری کے میدان میں زبردست کام کیا ہے۔ گزشتہ دنوں ایک لائیو پروگرام میں اچھا تاثر نہیں گیا۔ وہ پروگرام لائیو نہیں ہوناچاہیے تھا لیکن ہمارےدفتر خارجہ نے بہترین کام کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر سفارتخانے کو آن لائن نظام بنانا چاہیے جس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کا ازالہ ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی شکایات سے وزیراعظم پورٹل ، وزیرخارجہ کے پورٹل اور متعلقہ سفارتخانہ کو بھی آن لان شکایات کے ذریعے آگاہ کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ قونصلر سروسز کو بہتر بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔