وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے پاکستان میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو۔ایچ۔او) کے سربراہ ڈاکٹر پلیتھا گونراتھنا ماہیپالا کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔

27

کوئٹہ، 3 مئی 2021

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے پاکستان میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو۔ایچ۔او) کے سربراہ ڈاکٹر پلیتھا گونراتھنا ماہیپالا کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔

صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ، سینیٹر منظور احمد کاکڑ، پارلیمانی سیکرٹری میر سکندر عمرانی، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری صحت موجود

ملاقات میں کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال، ہیلتھ پالیسی، ہیومین ریسورس کی بہتری، ہیلتھ کارڈ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

وزیراعلی نے بلوچستان آمد پر عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا کو خوش آمدید کہا

وزیراعلی نے پاکستان اور خاص طور

پر بلوچستان میں صحت عامہ کے شعبے کی بہتری میں عالمی ادارہ صحت کی طرف سے معاونت کی مسلسل فراہمی کو سراہا۔

 کورونا وائرس کے دنیا خاص کر بھارت میں تیزی سے پھیلاو اوراس کے نتیجے میں سنگین مضمرات کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

 وزیراعلی نے ڈاکٹر پلیتھا کو حکومت بلوچستان کی جانب سے صحت کے شعبے کی بہتری اور کرونا وائرس سے بچاو کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔

بلوچستان میں صحت عامہ کے شعبے کی بہتری کے لئے ہیلتھ پلان بنا رہے ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان

ہمیں ہیومن ریسورس اور انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا۔ وزیراعلی بلوچستان

صحت کے شعبے میں ڈی سنٹرلائزیشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان

اس موقع پر ڈاکٹر پلیتھا  نے وزیراعلیٰ کو عالمی ادارہ صحت کے بلوچستان میں کلیدی منصوبہ جات کے بارے میں آگاہ کیا

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے حکومت بلوچستان کے ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی منظوری کے اقدام کی تعریفہیلتھ انشورنس کوریج پروگرام اچھا انیشیٹو ہے۔ ڈاکٹر پلیتھا

کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ اور کنٹیکٹ ٹریسنگ پر فوکس کرنا ہوگا۔ سربراہ ڈبلیو ایچ او

ویکسی نیشن سینٹرز، سول ہسپتال کی بہتری اور تیکنیکی معاونت کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ ڈاکٹر پلیتھا

اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے محکمہ صحت بلوچستان کےلئے ایمبولینسز اور موٹر سائیکلوں کی چابیاں وزیراعلی کے حوالے کیں۔

عالمی ادارہ صحت کی امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان

عالمی ادارہ صحت کی محکمہ صحت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایمبولینسز اور موٹر سائیکلز کی فراہمی سے لاجسٹک قوت بڑھے گی۔ وزیراعلی بلوچستان