بلوچستان بار کونسل کی جانب سےسپریم کورٹ کے وکیل عظمت کاسی کے بہیمانہ قتل کے خلاف عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ

5

کوئٹہ10جون(اے پی پی): بلوچستان بار کونسل کی جانب سے سنئیر وکیل کے قتل کے خلاف عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا گیا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے وکیل عظمت کاسی کو ان کے چیمبرز میں نا معلوم افراد نے چاقوں کے وار سے قتل کردیا سپریم کورٹ کے وکیل عظمت کاسی کے قتل کے خلاف بلوچستان بار کونسل نے مکمل طور پر عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں سپریم کورٹ کے وکیل عظمت کاسی کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وکلاءکے اوپر ٹارگٹ کلنگ قتل غارت سے وکلاءتنظیموں کو شدید تشویش لاحق ہے آئے روز وکلاءپر حملے پولیس انتظامیہ کی ناکامی ہے جس کے خلاف بلوچستان بار کونسل نے آج مکمل طور پر عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا ہے اور وکیل عظمت کاسی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیاجائے۔