جلالپورپیروالا :ریت کی مد میں زائد ٹیکس وصولی کے خلاف بیل ریڑھی مالکان ٹھیکدار اور انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے

25

جلالپور،10جون (اے پی پی ):پیروالا:فی ریڑھی ریت کی مد میں زائد ٹیکس وصول کرنے پر بیل ریڑھی مالکان ٹھیکدار اور انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے،مظاہرین نے بیل ریڑھیاں کھڑی کرکے مین چوک سمیت ملتان اور لودھراں روڈ مکمل طور پر بند کردیا،ٹھیکدار اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

ریت کی مد میں زائد ٹیکس وصولی کے خلاف بیل ریڑھی مالکان ٹھیکدار اور انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئےریڑھی بانوں نے بیل ریڑھیاں کھڑی کرکے مین چوک سمیت ملتان اور لودھراں روڈ ٹریفک کےلیے مکمل بند کر دی مظاہرین کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹھیکدار کیجانب سے فی ریڑھی ریت پر 500 جبکہ فی ٹرالی 1500 ٹیکس وصول کیا جا رہا ہےٹیکس کی مد میں بھتہ وصول کیا جا رہا ہے،گورنمنٹ شیڈول بھی نہیں دیکھایا جاتا ٹھیکدار انتظامیہ سے مل کر من مانیا کررہاہےفی ریت کی ریڑھی 400 روپے فروخت ہوتی ہے جبکہ ٹیکس کی مد میں پانچ سو لیے جارہے ہیں،گھر کیسے چلائیں مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ بھتہ نما ٹیکس نہ دینے پر ٹھیکدار کے غنڈے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں انتظامیہ کو بھی درخواستیں دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی،مظاہرین دوسری جانب ٹھیکدار چوہدری اصغر  کا کہنا ہے کہ شیڈول ریٹ کے مطابق  5 روپے پر فٹ وصول کیے جارہے ہیں لوڈنگ ٹھیکیدار کی ہوگی تو 10روپے پر فٹ وصول کیے جاتے ہیں۔