رکن بلوچستان اسمبلی عبدالخالق ہزارہ نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھالیا

12

کوئٹہ10جون(اے پی پی): رکن بلوچستان اسمبلی عبدالخالق ہزارہ نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھالیا۔ گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے حلف لیا۔ عبدالخالق ہزارہ کے پاس اس سے پہلے صوبائی مشیر برائے کھیل و ثقافت و امور نوجوانان کا قلمدان تھا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبائی وزرا، مشیر، ارکان اسمبلی اور اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی ۔