عارف والا:  تیز ہواؤں  کیساتھ ساتھ وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری،نشیبی علاقے زیرآب آگئے

117

عارف والا، 15 جون (اے پی پی ): شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کیساتھ ساتھ وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ، بارش سے گلی محلوں میں پانی جمع ہونے سے پیدل گزرنے والوں کو اضافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

بارش  نے عارفوالا شہر کے علاوہ احمد یار ،جمن شاہ ، محمدنگر قبولہ اور مرلے چوک میں بھی ڈیرے جما رکھے ہیں  جبکہ نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔