ماہ ذوالقعد 1442ھ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالقعد 12جون 2021ء بروز ہفتہ کو ہو گی

51

اسلام آباد۔10جون  (اے پی پی):ماہ ذوالقعد 1442ھ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالقعد 12جون 2021ء بروز ہفتہ کو ہو گی۔ ماہ ذوالقعد کی رویت کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت جمعرات کو زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے ڈی جی سید مشاہد حسین خالد، ڈائریکٹر مذہبی امور حافظ عبدالقدوس، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے جوائنٹ سیکرٹری زین العابدین، محکمہ سپارکو سے غلام مرتضی اور محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر عظمت حیات سمیت مرکزی و زونل کمیٹی کے اراکین جن میں مفتی ضمیر احمد ساجد، مفتی محمد اقبال نعیمی، علامہ سجاد حسین نقوی، مفتی عبدالسلام جلالی، مولانا ہارون رشید بالاکوٹی، مولانا ابوبکر صدیق حنیف، پیر محمد ممتاز احمد نظامی، ہمایوں (مذہبی امور)، عمر بٹ (مذہبی امور) و دیگر شریک تھے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں زوںل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز پر منعقد ہوئے۔ پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ ذو القعد 1442ھ کے چاند کے نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئی لہذا اتفاق رائے سے طے پایا ہے کہ یکم ذوالقعد 1442ھ 12 مئی بروز ہفتہ کو ہو گی۔ اجلاس کے اختتام پر چیئرمین کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ملکی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی، مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔