پوسٹ کوویڈ صورتحال میں ادبی و ثقافتی ترویج و ترقی کے لئے نئے راستے تلاش کئے جائیں گے؛ چیئر پرسن الحمراء منیزہ ہاشمی

26

لاہور، 10جون (اے پی پی ): چیئر پرسن الحمراء منیزہ ہاشمی ثقافتی پروگرام کے ذریعے عوامی زندگی پر کوویڈ کے اثرا ت کو کم کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی، پوسٹ کوویڈ صورتحال میں ادبی و ثقافتی ترویج و ترقی کے لئے نئے راستے تلاش کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار  انہوں  نے   الحمراء کی گورننگ باڈی کے 67ویں اجلاس کی صدارت کرتے  ہوئے کیا ۔اجلاس میں بورڈ ممبران نے الحمراء کے آن لائن پروگرام کی تعریف کی ۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء فرحت جبیں نے اجلاس میں ایجنڈا پیش کیا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء فرحت جبیں نے کہا کہ معیاری ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جامع پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔

اجلاس میں غالب اقبال،آصف ثناء،آمنہ پٹوری،نیئر علی دادا،عائشہ شاہ نواز رخسانہ ڈیوڈ،امجد اسلام امجد، سمیرا جواد،اور دیگر سرکاری اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔