گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ کی ملاقات

14

کوئٹہ 10 جون (اے پی پی): گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ نے کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوشش اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں امن و امان بہتر بنانے میں سیکورٹی فورسز کلیدی کا کلیدی کردار ہے۔ امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے صوبے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات مذید روشن ہوجائیں گے۔