گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات

9

کوئٹہ 10 جون (اے پی پی): گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار، انتظامی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔