آر پی او سید خرم علی کا ملتان کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ

11

ملتان 22 جون (اے پی پی ): آر پی او سید خرم علی نے ملتان کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا اور تھانوں میں صفائی اور عمارات کی حالت کا جائزہ لیا۔انہوں  نے  مال خانوں سمیت تھانوں کے ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع آر پی او سید خرم علی نے  کہا کہ تھانہ انصاف کی فراہمی کی بنیادی اکائی ہے، سفارش اور رشوت کلچر کو ختم کرتے ہوئے میرٹ پر انصاف دیں۔

 سید خرم علی نے کہا کہ سماج میں بگاڑ کی ایک وجہ ناانصافی بھی ہے ،پولیس کا کام جرائم پر قابو پانا ہے ،فرنٹ ڈیسک کو زیادہ مفید بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات کے اندراج میں تاخیری حربے چھوڑ دیں۔

 آر پی او نےحوالاتوں کا معائنہ کرتے ہوئے سہولیات میں بہتری کی ہدایات بھی جاری کی۔