کراچی،19جون (اے پی پی):خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے ”احساس” اور ”اخوت” جیسے پروگراموں کے ذریعے خصوصی افرادکو بااختیار بنانے پر زور دیا ہے تاکہ وہ معاشرے کے سودمند شہری بن کر باوقار مقام حاصل کرسکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں گورنر سندھ ہائوس میں وہیل چیئر اور مالی اعانت کے چیکس کی تقسیم کی تقریب میں کیا۔ بیگم ثمینہ عارف علوی نے خصوصی افراد کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو پیشہ ورانہ تربیت دینی چاہیئے تاکہ وہ اپنا روزگار کما سکیں۔