احمدپورشرقیہ؛ ڈی پی او کی تھانہ ڈیراورکی  انسپکشن ، تھانوں میں ٹاؤٹوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

76

احمدپورشرقیہ،02 جون(اے پی پی):ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے تھانہ ڈیراورکی  انسپکشن کی اور تھانوں میں ٹاؤٹوں کے داخلے پر مکمل  پابندی عائد کرتے ہوئے ایسے افراد کی لسٹیں تھانوں کے باہر آویزاں کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ قانون شکنی کرنے والے پولیس اہلکار اسی تھانے کی حوالات میں فوجداری کارروائی میں بند ہوں گے جہاں پر انہوں نے غیر قانونی حراست میں کسی کو رکھا یا تشدد کیا ہو گا،تھانے قانون کا گھر اور قلعہ ہیں یہیں سے پولیس کا سافٹ امیج معاشرے میں جانا ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ تھانوں کو قانون پسندوں کے لئے دار الامان اور قانون شکنوں کے لئے دارالحساب بنناہے۔

ڈی پی او نے تھانہ میں صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کو چیک، حوالات میں بند ملزمان سے سوالات بھی کئے اور کہا کہ حوالات میں بند ملزمان کے  انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے۔