اداروں کی مضبوطی سے ہی پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی۔ گورنر پنجاب

15

لاہور، 25جون(اے پی پی): گورنر پنجاب سے پوسٹ ماسٹر جنرل  پنجاب خواجہ عمران رضا نے یہاں لاہور میں  ملاقات کی۔ اس ملاقات میں خواجہ عمران رضا نے گورنر پنجاب کو  ایمیزون کے متعلق نئے اقدامات سمیت محکمے کی کار کردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے محکمہ پوسٹ کی کارکردگی کو  سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ہے، اداروں کی مضبوطی سے ہی پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی، شفافیت اور میرٹ بھی حکومت کی اولین تر جیح ہے، پاکستان پوسٹ کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

پوسٹ ماسٹر جنرل  پنجاب خواجہ عمران رضا نے کہا کہ پاکستان پوسٹ اپنی خدمات کی فراہمی اور محکمہ کے مجموعی امیج میں بہتری لا رہا ہے۔