اسلام آباد، 14 جون (اے پی پی ):تحریک فکر و اعتقاد جموں کشمیر، تحریک خود ارادیت انٹرنیشنل اور جموں کشمیر فورم فرانس کے زیر اہتمام بھارتی سفارتخانے اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ، جس کی قیادت حریت رہنما عبدالحمید لون نے کی۔مظاہرین نے سوپور قتل عام اور مقبوضہ جموں کشمیر میں آئے روز بھارتی بربریت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ۔
مقررین نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو رکوانے کے لیے مداخلت کی اپیل اور کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
عبدالحمید لون نے کہا کہ جنوب ایشیا میں تب تک دیرپا امن قائم نہیں ہوسکتا ہے جب تک مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کو ان کا بنیادی حق، حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا۔
مظاہرین نے بھارتی مظالم کی خلاف شدید احتجاج کیا اور آزادی اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔
مقررین میں راجہ نجابت حسین، بشارت کھو کھر، عبید قریشی، خولہ خان، بشیر خان، عبدالرشید شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی اپنا اظہار خیال کیا۔