افشار چوک مچھلی مارکیٹ پر سیوریج منصوبے پر جاری کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے؛ وزیر مملکت ملک محمد عامر ڈوگر

45

ملتان، 20 جون (اے پی پی ):وزیر مملکت ملک محمد عامر ڈوگر نے افشار چوک مچھلی مارکیٹ  پر سیوریج منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے  ہدایت کی ہے کہ   مچھلی مارکیٹ چوک پر سیوریج منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے، حافظ جمال روڈ سے ملحقہ تمام شہری آبادیوں کو عارضی ریلیف کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اس موقع پر  منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے کہ افشار چوک پر 54 انچ قطر کی سیوریج لائن کی شدید بندش کے بات سے واسا میں ایمرجنسی نافذ ہے ،حافظ جما ل روڈ سے ملحقہ علاقوں کے سیوریج کے مسائل کے مستقل حل کے لئے واسا کی جانب سے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، دولت گیٹ میٹرو اسٹیشن سے مچھلی مارکیٹ افشار چوک تک (54) انچ قطر کی متبادل سیوریج لائن ڈالنے کے کاموں پر 24 گھنٹے کام کیا جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دولت گیٹ میٹرواسٹیشن سے مچھلی مارکیٹ افشار چوک تک تقریباً(4) سو فٹ (54) انچ قطر کی سیوریج لائن تھرسٹ بورنگ کے ذریعے ڈالی جائے گی، اس سیوریج لائن ڈالنے کے لئے پہلے مرحلے میں سنکنگ مین ہول کی تعمیر کی جا رہی ہے اور تقریباً (30) فٹ گہرائی پر تھرسٹ بورنگ کے ذریعے سیوریج لائن ڈالنے کاکام پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

 ایم ڈی واسا نے کہا کہ دولت گیٹ میٹرواسٹیشن سے افشار چوک تک سیوریج لائن کی بری طرح بندش کے باعث کاتی مار روڈ، آغا پورہ، دہلی گیٹ، شریف پورہ، حافظ جمال روڈ، معصوم شاہ روڈ سے ملحقہ علاقوں گلبرگ کالونی، سمن آباد، رائٹرز کالونی میں نکاسی آبادکے مسائل شدت اختیار کر گئے تھے اور ان مسائل کے پیش نظر واسا میں ایمر جنسی نافذ ہے دولت گیٹ میٹرواسٹیشن کے قریب (2)، علی چوک پر عارضی ریلیف کے لئے (5)، (5) کیوسک کے دو اور (2) کیوسک کا ایک پمپ (24) گھنٹے آپریشنل ہیں جبکہ منظور آباد میٹرو روٹ پر بھی مزید (5) کیوسک کاایک پمپ آپریشنل کر دیا گیا ہے کاتی مار روڈ پر ریلیف کے لئے سکر گاڑیاں بھی مستقل بنیادوں پر نکاسی آب میں مصروف ہیں۔

 وائس چیئرمین ایم ڈی اے اشرف ناصر خان ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر سمیت واسا کے افسران اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔

اے پی پی /کاشف/حامد