اوکاڑہ،26جون(اے پی پی):انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر قومی وسماجی تحریک موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز (ماڈا) اوکاڑہ کے زیر اہتمام علامتی آگہی واک کی گئی جسکی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کی۔واک میں صدر ماڈا محمد مظہررشید چودھری،جنرل سیکرٹری صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرخورشید جیلانی ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مرزا ذوالفقارعلی ایڈووکیٹ، سابق صدراوکاڑہ پریس کلب شہباز ساجد،جنرل سیکرٹری ریجنل یونین آف جرنلسٹس عابد حسین مغل، سینئرپادری سول سیور فار کرائسٹ چرچ عوبید کرامت، ایگزیکٹو ممبر ماڈا عرفان اعجاز ، مس تزئین اعجاز ، ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر آفیسر اشتیاق احمد خاں، سوشل ویلفیئر آفیسر محمد عارف جج ،ڈی ایس پی انعام الحق ، ڈی ایس پی محمدسلیم رتھ، ایس ڈی او بلڈنگ ملک خالد، صدر سٹی پریس کلب ساجد علی مہر، محمدعاشق، عبداللہ سرور، سینئر صحافی اظہر شیخ ، آصف کھوکھر، ریسکیو 1122کے افسران و اہلکاروں سمیت دیگرشریک تھے۔