اوکاڑہ؛ماڈل کوآپرٹیو سوسائٹی میں گھر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

24

اوکاڑہ,26جون(اے پی پی): ماڈل کوآپریٹو سوسائٹی میں واقع گھر کے کمرے میں آگ لگ گئی،گھر والوں کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

 اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور دو فائر وہیکلز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے تقریباً ایک گھنٹہ فائر فائٹنگ کر کے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔