اوکاڑہ؛ ڈی اے پی کھادکی سبسڈی کوپن والے بیگ دوسو روپیہ  میں  خریدنے والے دو افراد گرفتار

103

اوکاڑہ،27جون(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع و تحقیق) ڈاکٹر انجم علی بٹر اور ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی ہدایت پر ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن چوہدری شاہد حسین کی نگرانی میں  ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ایکٹ اوکاڑہ چوہدری شہباز اختر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع اوکاڑہ راؤ ریاض انجم کا اپنی ٹیم کے  ہمراہ اکبر موڑ تحصیل اوکاڑہ میں چھاپہ، دو افرادکو رنگے ہاتھوں  گرفتار  کر لیا گیا ،  یہ افراد 200 روپے میں سبسڈی واؤچر والے ڈی اے پی کھاد کے خالی بیگ خرید کر اور ٹوکن اپنے سرغنہ کو بھیج رہے تھے، دونوں ملزمان اقبال اور اسماعیل سکنہ ساہیوال کو پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے کاشتکاروں سے خریدنے والےمتعدد ٹوکن اور کھاد بوری والے خالی بیگ بھی قبضہ میں لے لیے۔

ان کے  خلاف تھانہ گوگیرہ میں دفعہ 420/468 کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے استغاثہ جمع کروادیا گیا ہے ۔